QR CodeQR Code

ڈرون پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، پاکستان جماعۃ الدعوۃ پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرے، امریکہ

24 Oct 2013 22:51

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلٰی امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور ہم نے سنا لیکن اب عافیہ صدیقی کے موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے بارے میں پاکستان کو ٹھوس ثبوت فراہم کر دیئے ہیں۔ پاکستان جماعۃ الدعوۃ پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرے۔  واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلٰی امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ تمام معاملات پر وزیراعظم نواز شریف سے کھل کر بات ہوئی ہے۔ نواز شریف نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور ہم نے سنا لیکن اب عافیہ صدیقی کے موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرسکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ڈرون پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حافظ سعید کے بارے میں ٹھوس ثبوت پاکستان کو فراہم کر دیئے ہیں۔ پاکستان جماعۃ الدعوۃ پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرے۔


خبر کا کوڈ: 313928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313928/ڈرون-پالیسی-میں-کوئی-تبدیلی-نہیں-ہوگی-پاکستان-جماعۃ-الدعوۃ-پر-عائد-بین-الاقوامی-پابندیوں-کا-احترام-کرے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org