QR CodeQR Code

شمالی عراق میں عیسائی مبلغین کی فعالیت میں تیزی

18 Jul 2010 13:50

اسلام ٹائمز: شمالی عراق میں عیسائی مبلغین امریکہ کی مالی حمایت اور مقامی کرد رہنماوں کے تعاون سے ریڈیو سٹیشن، سکول اور کلیسا بنا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی عراق میں امریکی عیسائی مشنریز نے اپنی فعالیت تیز کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عیسائی مبلغین نے سلیمانیہ میں عیسائیت کو فروغ دینے کیلئے ایک سکول قائم کر لیا ہے۔ اسکے علاوہ وہ علاقے میں ریڈیو اسٹیشنز، خواتین کے مراکز، اسپتال اور کلیسا بھی بنا رہے ہیں۔ ان تمام کاموں کیلئے مالی وسائل امریکی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ مہیا کر رہی ہے۔
عیسائی مبلغِین یہ تمام سرگرمیاں مقامی کرد رہنماوں کے تعاون سے انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 31393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/31393/شمالی-عراق-میں-عیسائی-مبلغین-کی-فعالیت-تیزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org