0
Friday 25 Oct 2013 00:02

محکمہ تعلیم بلتستان کے اکثر اساتذہ کی ڈگریاں جعلی قرار دیدی گئیں

محکمہ تعلیم بلتستان کے اکثر اساتذہ کی ڈگریاں جعلی قرار دیدی گئیں
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف چیف سیکرٹری کی جانب سے تعین کردہ انکوائری کمیٹی سرگرم عمل ہے اور بہت اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات کی جانب سے انکوائری روکنے کے لیے کمیٹی پر شدید دباو ہے۔ انکوئری کمیٹی نے انکوائریوں کا آغاز محکمہ تعلیم بلتستان سے کر دیا ہے۔ کمیٹی نے محکمہ تعلیم بلتستان میں موجود اساتذہ کی تقرری کے دوران تعین شدہ میرٹ کے علاوہ ڈگریوں کی بھی جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ ہائی ایجوکیشن کمیشن میں ڈگریوں کی تصدیق کے دوران گلگت بلتستان میں 2008ء سے اب تک بھرتی ہونے والے اکثر اساتذہ کی ڈگریاں جعلی قرار دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 120 اساتذہ کی بھرتی میں کسی قسم کے میرٹ کو فالو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک نامور سیاسی شخصیت کی بیوی جو مکمل طور پر انپڑھ ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم میں ٹیچر کی حیثیت سے بی پی ایس 16 پر تقرر ہے۔
خبر کا کوڈ : 313951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش