QR CodeQR Code

رواں سال بھارت نے 350 سے زائد بار سیزفائر کی خلاف ورزی کی

25 Oct 2013 10:51

اسلام ٹائمز: اعدادوشمار کے مطابق بلااشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 2013ء میں اب تک فوج کے کیپٹن سمیت 8 فوجیوں سمیت 14 شہری شہید اور 10 فوجیوں سمیت 69 عام شہری زخمی ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سال 2013ء کے آغاز سے ہی بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ تیز کر دی تھی۔ رواں سال کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج نے 350 سے زیادہ مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ ذرائع سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق بلااشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 2013ء میں اب تک فوج کے کیپٹن سمیت 8 فوجیوں سمیت 14 شہری شہید اور 10 فوجیوں سمیت 69 عام شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ اگرچہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے لیکن سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی سے یہاں مقیم لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گذشتہ روز ایک بار پھر سیالکوٹ کے مختلف سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی اور 2 مویشی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔


خبر کا کوڈ: 313999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/313999/رواں-سال-بھارت-نے-350-سے-زائد-بار-سیزفائر-کی-خلاف-ورزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org