QR CodeQR Code

کرپشن اگر عام آدمی کیلئے حرام ہے تو ججوں کیلئے ہزار بار حرام ہے، پشاور ہائیکورٹ

25 Oct 2013 14:56

اسلام ٹائمز: جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ کرپشن اگر عام آدمی کے لئے حرام ہے تو ججز کے لئے ہزار بار حرام ہے، کرپشن نے ملک کے جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے۔دہشت گردی نے رہی سہی کسر پوری کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ قومی اثاثے لوٹنے میں ارب پتی لوگ ملوث ہیں۔ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے۔ جس کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔پشاور میں جوڈیشل افسروں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ عدالتیں عوام کے لئے امید کی آخری کرن ہیں۔ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اگر دانستہ تاخیر کی گئی تو ہمیں اسے درست کرنا بھی آتا ہے۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ کرپشن اگر عام آدمی کے لئے حرام ہے تو ججز کے لئے ہزار بار حرام ہے، کرپشن نے ملک کے جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے۔دہشت گردی نے رہی سہی کسر پوری کردی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کرپشن پر قابو پانے کے لئے عدالتیں منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر تبدیلیوں پر عدلیہ کی گہری نظریں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 314084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314084/کرپشن-اگر-عام-آدمی-کیلئے-حرام-ہے-ججوں-ہزار-بار-پشاور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org