0
Friday 25 Oct 2013 18:55

عزاداری سید الشہداء ہمارا مذہبی وآئینی حق ہے، اطہر عمران

عزاداری سید الشہداء ہمارا مذہبی وآئینی حق ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام کسی مکتب ، مسلک یا کسی قوم کے محسن نہیں بلکہ وہ محسن انسانیت ہیں، جنہوں نے حق وباطل کے درمیان خط بطلان کھینچ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یزیدیت کو رُسواکردیا ۔ عزاداری امام حسین علیہ السلام کی بانیہ شریکتہ الحسین (ع)حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیھا ہیں جنہوں نے سخت ترین حالات میں عزاداری سیدالشہداء کو قائم کی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آئی ایس او پاکستان گوجرنوالہ ڈویژن کے نمائندہ وفد ے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر کا مزید کہناتھا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا مذہبی وآئینی حق ہے، جس کے لیے ہمیں کسی اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس ہائے عزاداری کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کا فرض اولین ہے، محرم الحرام سے قبل اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کوئی نیک شگو ن نہیں ، حکومت سنجیدہ اقدامات کے ذریعے امن کی فضا کو قائم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ بعدازاں مرکزی صدر دوروزہ دورے پر جنوبی پنجاب روانہ ہوگئے ۔ جہاں کل وہ بوریوالہ میں استحکام پاکستان کنونشن ، ملتان میں اُمیدمستضعفین جہاں کنونشن اور ڈیرہ غازیخان میں کنونشن کی صدارت اور خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 314173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش