0
Friday 25 Oct 2013 20:03

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ باڑی گیٹ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں باڑہ گیٹ، سواتی پھاٹک اور پشتخرہ کے مختلف مقامات پر کی گئی ہیں۔ اس دوران پانچ جرائم پیشہ افراد سمیت 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 5 پستول، 4 کلاشنکوف، 1 رائفل اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن میں پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یکہ توت کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 102 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 314184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش