QR CodeQR Code

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کی سمری کی منظوری پر چیف سیکرٹری کے مشکور ہیں، رضا حیدری

25 Oct 2013 19:51

اسلام ٹائمز: سوشل خدمت خلق فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) گلتری کے صدر اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء رضا حیدرینے گلگت بلتستان کے ملازمین کو ہراساں کرنے کے اقدام کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی۔۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا محکمہ صحت کی طرف سے 1385ہیلتھ ورکروں کو مستقل کرنے کی سمری کی منظوری نہایت خوش آئند ہے توقع ہے کہ ایک دو دنوں میں تمام ہیلتھ ورکروں کو مستقل کر کے کئی سالوں سے گھر گھر جاکر طبی سہولیات فراہم کرنے اور پولیو مہم کو کامیابی سے چلانے والی ہیلتھ ورکروں کا مسئلہ حل کیا جائے گا، ان خیالات اظہار سوشل خدمت خلق فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) گلتری کے صدر اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء رضا حیدری نے کیا ہے۔ اُنہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈھاگا سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت، سپریم کورٹ آف پاکستان اور سروس ٹریبیونل کی منظوری کے باوجود گلگت بلتستان کے کئی کیٹیگریز کے ملازمین کے اپ گریڈیشن کے کیسز کو فی الفور نکال کر اُنہیں اپ گریڈ کریں۔ رضا حیدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ملازمین کو ہراساں کرنے کا اقدام ناقابل برداشت ہے جس کی بھرپور مذمت کی جائیگی۔ رضا حیدری نے مزید کہا ہے کہ سول سیکریٹریٹ کے بعض اہم ذمہ داران گلگت بلتستان کے ملازمین کے حقوق کے حصول میں بارہا رکاوٹ بن رہے ہیں جس کے باعث ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے چیف سیکرٹری کو چاہیئے کہ وہ اپنے اسٹاف اور سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین میں رد و بدل کرکے انصاف پسند اسٹاف کو تعینات کریں۔ رضا حیدری نے گلگت بلتستان اسمبلی میں کنٹریکٹ ملازمین کو اہلیت کی بُنیاد پر مستقل کرنے کے قرارداد کو بھی سراہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 314185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314185/لیڈی-ہیلتھ-ورکرز-کی-مستقلی-سمری-منظوری-پر-چیف-سیکرٹری-کے-مشکور-ہیں-رضا-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org