0
Friday 25 Oct 2013 20:09

تین صوبوں میں ضیاء الحق کا بلدیاتی قانون ہے، پرویز خٹک

تین صوبوں میں ضیاء الحق کا بلدیاتی قانون ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ تینوں صوبوں میں ضیاء الحق کا بلدیاتی قانون ہے، عوام تک اختیارات منتقل ہی نہیں کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اختیارت کی منتقلی نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ کراچی میں ایک فلاحی ادارے کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قیام امن کا بہترین راستہ مذاکرات ہیں، ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نوٹس لیں کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو اختیارات کیوں نہیں دے رہیں؟ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں ضیاء الحق کا بلدیاتی قانون ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس کے تحت صوبے کے 40 فیصد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 314188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش