0
Friday 25 Oct 2013 21:25

پشاور، خودکش حملہ سے متاثرہ جامعہ شہید عارف الحسینی کا مرمتی کام مکمل

پشاور، خودکش حملہ سے متاثرہ جامعہ شہید عارف الحسینی کا مرمتی کام مکمل

اسلام ٹائمز۔ 21 جون 2013ء کو خودکش حملہ کے باعث متاثر ہونے والی مسجد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رح) پشاور کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا۔ مسجد میں نماز کی ادائیگی کا سلسلہ سانحہ کے بعد بھی بدستور جاری تھا، تاہم اس کے ساتھ ساتھ مرمتی کام بھی شروع تھا۔ جس کے مکمل ہونے کے بعد یہ تاریخی مسجد مزید خوبصورتی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اور نمازوں کی ادائیگی اور دیگر عبادات الہیٰ کا سلسلہ بھرپور اندز میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ 21 جون 2013ء کو جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) میں نماز جمعہ سے قبل ایک خودکش حملہ آور نے نمازیوں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑا دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 21 نمازی شہید جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 314199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش