QR CodeQR Code

حکمران بدنیتی کا راستہ چھوڑ دیں اور جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کریں، عزیرلطیف

25 Oct 2013 22:04

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں دھاندلی اور پری پول رگنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ بلدیاتی حلقے آبادی کی بجائے انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر تیار کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چودھری عزیر لطیف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں دھاندلی اور پری پول رگنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ بلدیاتی حلقے آبادی کی بجائے انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر تیار کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آخری مردم شماری 1998 میں ہوئی ہے اور 15 سالوں میں آبادیوں میں بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ اس دوران نئی بستیاں آباد ہوئیں اور پرانے علاقوں میں آبادی کا توازن بگڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ انتخابی فہرستیں نادرا کے ڈیٹا بیس پر بنی ہیں اس لیے ان سے کسی بھی علاقے میں آبادی اور ووٹرز کا کم و بیش صحیح اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بدنیتی کا راستہ چھوڑ دیں اور جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے اور مردم شماری کی بجائے ووٹر کی بنیادپر کرانے کے لیے فوری قانون سازی کریں۔


خبر کا کوڈ: 314222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314222/حکمران-بدنیتی-کا-راستہ-چھوڑ-دیں-اور-جماعتی-بنیادوں-پر-بلدیاتی-انتخابات-کے-لیے-قانون-سازی-کریں-عزیرلطیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org