0
Saturday 26 Oct 2013 00:10

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ڈرون حملوں کی بندش پر ہے، صاحبزادہ زبیر

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ڈرون حملوں کی بندش پر ہے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے نواز اوباما ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اوباما کے آگے ڈرون حملے بند کرنے کی عاجزانہ درخواست کرکے پاکستان کے عوام کو مطمئن نہیں کر سکتے، بالخصوص جبکہ اس درخواست سے پہلے ہی امریکا کی طرف سے اسکا جواب بھی آگیا ہے کہ یہ ڈرون حملے پاکستانیوں کی حفاطت کیلئے کئے جا رہے ہیں۔ یہ جواب اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کی ڈرون حملے بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور وہ اس کو جاری رکھنے پر مصر ہے۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پاکستان کے حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ ڈرون حملوں کو بند کرانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل فوری اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان بھی ان کے حق میں آگیا ہے تو ان کیلئے ڈرون حملوں کے خلاف کوئی موثر اقدامات کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ جے یو پی کے صدر نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اس میں مزید کسی تساہل کا مظاہرہ کیا تو ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کا انکا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا کیونکہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار بھی ڈرون حملوں کی بندش پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 314264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش