0
Saturday 26 Oct 2013 00:41

نواز اوباما ملاقات میں جماعة الدعوة کو زیر بحث لانا امریکا کی کھلی دشمنی ہے، انجینئر نوید قمر

نواز اوباما ملاقات میں جماعة الدعوة کو زیر بحث لانا امریکا کی کھلی دشمنی ہے، انجینئر نوید قمر
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں بارک اوباما اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں جماعة الدعوة کو زیر بحث لانا امریکا کی کھلی دشمنی کو ثابت کرتا ہے۔ بارک اوباما کے لب و لہجہ سے ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکا ہمیں اپنے ناپاک عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔ ڈرون حملوں اور امریکی جارحیت پر کسی صورت بھی اپنے موقف کو تبدیل نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ امریکا کے موقع پر وائٹ ہاوس میں امریکی صدر اوباما کے ساتھ کی گئی ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر نوید قمر نے کہا کہ جماعة الدعوة نے ہر پلیٹ فارم پر دینی و سیاسی قیادت کو امریکی جارحیت اور ڈرون حملوں کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں جماعة الدعوة کی سرگرمیوں کو زیر بحث لایا۔
 
انجینئر نوید قمر نے کہا کہ ہماری تحریک کی وجہ سے امریکا کے افغانستان اور پاکستان میں تشکیل دیئے گئے منصوبوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں بھارتی و امریکی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکا چاہتا ہے کہ بلوچستان کو ملک سے الگ کر دیا جائے، جماعة الدعوة نے وہاں پہنچ کر فلاحی کام کے ذریعے فضاء پاکستان کے حق میں ہموار کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی و بھارتی سازشوں اور ان کی جارحیت کے خلاف رائے عامہ کو ہمیشہ کی طرح اب بھی عمومی سطح پر ہموار کرتے رہیںگے۔
خبر کا کوڈ : 314274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش