0
Saturday 26 Oct 2013 00:43

الیکشن کمیشن نے ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی

الیکشن کمیشن نے ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کے بعد ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی۔ اٹھائیس اور انتیس اکتوبر کو اہم اجلاس طلب، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تین صوبوں کی طرف سے دی گئی تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے بعد، سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملازمین ہفتہ اور اتوار کو بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اٹھائیس اکتوبر کو تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور الیکشن کمیشن کے ارکان کا اجلاس طلب کیا ہے۔ جبکہ انتیس اکتوبر کے اجلاس میں چاروں چیف سیکرٹریز، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین نادرا، پرنٹنگ کارپوریشن، پی سی ایس آئی آر، پوسٹ آفس اور شماریات کے حکام شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 314275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش