QR CodeQR Code

محرم الحرام، پنجاب کے 25 اضلاع میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

26 Oct 2013 07:14

اسلام ٹائمز: انتظامیہ کو جلوس کے راستوں سے تجاوازات کے مکمل خاتمے، صفائی، ہسپتالوں میں خون کے انتظام اور ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنانے، ریسکیو 1122 کو چاق و چوبند رہنے اور سیکیورتی کے فول پرول انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران صوبے کے حساس شہروں میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام ڈویژن ہیڈ کوارٹر سمیت 25اضلاع میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کردیں۔ پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کے لئے وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال، فرقہ وارانہ لٹریچر، اشتہاروں اور بینرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ کو جلوس کے راستوں سے تجاوازات کے مکمل خاتمے، صفائی، ہسپتالوں میں خون کے انتظام اور ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنانے، ریسکیو 1122 کو چاق و چوبند رہنے اور سیکیورتی کے فول پرول انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 314293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314293/محرم-الحرام-پنجاب-کے-25-اضلاع-میں-فوج-تعینات-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org