QR CodeQR Code

دنیا پر امریکی تسلط ختم ہوچکا

امریکہ دنیا سے ہم آہنگ ہو جائے اور خود کو برتر سمجھنا چھوڑ دے، برژنسکی

26 Oct 2013 20:21

اسلام ٹائمز: جان بابکنز یورنیورسٹی میں خطاب میں امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کی 13سالہ برتری بھی ختم ہوگئی ہے، اب اس کیلئے ممکن نہیں ہے کہ وہ سپر پاور کی حیثیت سے اپنا وجود قائم رکھ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر برژنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ کی 13 سالہ برتری ختم ہوچکی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر برژنسکی کا کہنا تھا کہ دنیا پر امریکہ کے تسلط کا زمانہ ختم ہوچکا ہے بلکہ اب تسلط کے معنی ہی ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ جان بابکنز یورنیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کی 13 سالہ برتری بھی ختم ہوگئی ہے، اب اس کیلئے ممکن نہیں ہے کہ وہ سپر پاور کی حیثیت سے اپنا وجود قائم رکھ سکے۔ برژنسکی نے کہا کہ امریکہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے نئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائے اور خود کو برتر سمجھنا چھوڑ دے۔

اسی طرح پاکستان میں امریکی لابی کے اہم اور معروف سابق سفارتکار حسین حقانی کہتے ہیں امریکہ کو سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ وہ امداد دے کر پاکستان کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکتا ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے اس بات کو جزوی طور پر درست قرار دیا کہ جب کبھی امریکہ کو ضرورت پڑی تو اسے پاکستان کی یاد آئی اور کام نکلنے کے بعد اس نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کو مضبوط کرنے میں نادانستہ طور پر امریکہ کا بھی کردار ہے۔ ماضی میں امریکہ نے نادانستہ طور پر ایسے گروپوں کو مدد فراہم کی جو انتہا پسندوں کی مدد کرتے تھے۔ لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب حالات بدلتے جا رہے ہیں اور شام، عراق، افغانستان، شمالی کوریا اور ایران کی مخالفت اور سعودی عرب کی حمایت جیسے امور پر امریکی اپنی پالیسیوں کو بدلنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 314338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314338/امریکہ-دنیا-سے-ہم-آہنگ-ہو-جائے-اور-خود-کو-برتر-سمجھنا-چھوڑ-دے-برژنسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org