QR CodeQR Code

محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ

26 Oct 2013 12:29

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں‌ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام میں شیعہ علاقوں علمدار روڈ، ہزارہ ٹاون اور کرانی روڈ پر سکیورٹی چیک پوسٹوں‌ میں اضافہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، مجالس عزاء اور جلوس عاشورا کیلئے حکومت کو فول پروف انتظامات کرنے چاہیئے۔ موجودہ ملکی و صوبائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیئے کہ تمام جلوس ہائے عزاء اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے جامع پلان تشکیل دیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف سی کی چیک پوسٹیں جو ملحقہ شیعہ علاقوں علمدار روڈ، ہزارہ ٹاون، کرانی روڈ سے منسلک ہیں، ان میں اضافی نفری تعینات کرائی جائے اور چیک پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ اس حوالے سے پولیس کا کردار بھی اہم ہے۔

حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کے کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ پولیس، ایف سی اور عوام کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر میں امن و امان کو قائم رکھا جاسکے اور عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانے میں‌ مددگار ثابت ہوں۔ بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ محرم الحرام کے دوران ایک دوسرے سے ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ اسلام اور امت مسلمہ میں ہم آہنگی کی فضاء کو مزید مستحکم کرتے ہوئے شیعہ سُنی عوام میں‌ ملی وحدت و یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید فروغ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 314353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314353/محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-فول-پروف-سکیورٹی-انتظامات-کئے-جائیں-مجلس-وحدت-مسلمین-کوئٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org