QR CodeQR Code

بنوں تھانے پر راکٹ سے حملہ، ٹانک میں گھر پر دستی بم پھینک دیا گیا، 3 زخمی

26 Oct 2013 20:07

اسلام ٹائمز: عسکریت پسندوں نے تھانے پر راکٹ بھی داغا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں عسکریت پسندوں نے تھانے پر راکٹ سے حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ ٹانک میں قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بم حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 10 سے زائد عسکریت پسندوں نے رات گئے تھانہ حوید پر حملہ کیا۔ عسکریت پسندوں نے تھانے پر راکٹ بھی داغا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے۔ ادھر ٹانک میں کوڑ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے اکبر خان کے گھر دستی بم سے حملہ کیا حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ اکبر خان محفوظ رہے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 314480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314480/بنوں-تھانے-پر-راکٹ-سے-حملہ-ٹانک-میں-گھر-دستی-بم-پھینک-دیا-گیا-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org