QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے کنونشن میں شب شہداء کی محفل کا آغاز

26 Oct 2013 21:30

اسلام ٹائمز: شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری کا کہناتھا کہ شہداء ہماری روحانی تربیت کاذریعہ ہیں۔ جو قومیں اپنے شہداء کو فراموش کردیتی ہیں وہ زیادہ دیر تک باقی نہیں رہتیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے 39ویں سالانہ اُمید مستضعفین جہان کنونشن میں شب شہداء کا آغاز ہوگیا ہے۔ شب شہداء کی نشست میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا، سابق انچارج محبین تجمل نقوی، سابق ڈویژنل صدور سلیم عباس صدیقی، فرخ مہدی، سید عمران عباس گیلانی، سید فراز حیدر، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل علامہ زکریا عباس ترابی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، شہدائے ملت جعفریہ کے خانوادگان اور عوام کی بڑی تعداد موجودہے۔ کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کا اعلان کیاجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 314494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314494/ملتان-آئی-ایس-او-کے-کنونشن-میں-شب-شہداء-کی-محفل-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org