0
Saturday 26 Oct 2013 23:11

عرفان حیدر آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب

عرفان حیدر آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتاں ڈویژن کا دو روزہ اُمیدمستضعفین جہاں کنونشن نئے ڈویژنل صدر عرفان حیدر کے اعلان کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے شب شہداء کے اختتام پرکیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری، تجمل حسین نقوی، مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری، ملتان کے سابق ڈویژنل صدور تہورحیدری، سلیم عباس صدیقی، فرخ مہدی، عمران گیلانی، ڈاکٹر ساجد مہدی، قاسم حسن، فراز حیدر، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکریا عباس ترابی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی اور دیگر شامل تھے۔ نومنتخب ڈویژنل صدر نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ دوستوں نے جس طرح مجھے ذمہ داری سونپی ہے اُمید ہے اسی طرح میرا ساتھ بھی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 314509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش