0
Sunday 27 Oct 2013 19:21

جھنگ میں امن برقرار رکھنے کیلئے 40 علماء کے داخلے پر پابندی

جھنگ میں امن برقرار رکھنے کیلئے 40 علماء کے داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او جھنگ ذیشان اصغر نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 40 علمائے کرام اور ذاکرین کے ضلع جھنگ کی حدود میں داخلہ پر پابندی لگا دی جبکہ 19 شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پابندی کی زد میں آنے والوں میں ملک اسحاق، اورنگزیب فاروقی، عالم طارق، معاویہ اعظم، اظہر حسین و دیگر شامل ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ذیشان اصغر نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 40 علمائے کرام اور ذاکرین کے ضلع جھنگ کی حدود میں داخلہ پر پابندی لگا دی جبکہ 19شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والوں میں مولانا عبدالغفور، مولانا کفایت حسین، مولانا محمد بن عالم، مولانا عبدالمجید، مولانا محمد رفیق، مولانا عبدالغفار، مولانا عبدالمجید، مولانا زاہد الراشدی، خادم ڈھلوں، مولانا عبدالخالق، مولانا مسعود الرحمٰن، مولانا عبدالغنی، مولانا یحیٰی عباسی،  خلیفہ عبدالقیوم، مولانا مطیع الرحمٰن، مولانا عطاء اﷲ، ملک محمد اسحاق، غلام رسول شاہ، مولانا محمد اکرم، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا محمد ممتاز، عالم طارق، مولانا سہیل عباس، مولانا محمد جمشید، مولانا محمد الیاس، مولانا غفران محمود، مولانا محمد یوسف، مولانا شمشاد حسین، مولانا گلفام ہاشمی، وسیم عباس، مولانا مشتاق احمد، قاری ریاض جھنگوی، ذاکر ثقلین، ذاکر نجم الحسن، علامہ غضنفر عباس، شوکت رضا، مولانا ناصر عباس، قاضی وسیم اور مولانا راجہ ناصر جعفری شامل ہیں۔ علاوہ ازیں معاویہ اعظم، مسرور نواز، قاری اشرف، قاری ابو سفیان، قاری ظفرالدین، قاری عثمان، مولانا محمد اسلم، مولانا آصف معاویہ، مشتاق شاہ، محمد ایوب قادری، ابراہیم شاہ، ذاکر لیاقت علی، غلام عباس، مولانا مشتاق احمد، مولانا اظہر حسین، ماسٹر محمد یوسف، قاری محمد طاہر، مولانا اظہر حسین، مولوی انور علی اور مولانا ابوبکر شاہ کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 314564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش