0
Thursday 31 Oct 2013 18:40
کمیٹیاں چہلم تک فعال رہیں گی

محرم الحرام کیلئے ٹاون سکیورٹی رسپانس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

محرم الحرام کیلئے ٹاون سکیورٹی رسپانس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں مختلف مسالک کے علماء قاری وقار عثمانی، مولانا اکبر، مسعود زیدی، وزارت نقوی و دیگر نے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اہل بیت اور صحابہ کرام تمام مسلمانوں کیلئے انتہائی قابل احترام ہیں۔ ان ہستیوں کی عزت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ جیو اور جینے دو کے اصول کے تحت ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا کر رہے تھے۔ علمائے کرام نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ انتظامیہ کے دست و بازو بن کر قیام امن میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 

بھکر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کی نگرانی کیلئے مختلف ضلعی محکموں کے دس افسران کو فوکل پرسنز مقرر کیا گیا ہے جو تھانہ کی سطح پر تفویض کردہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ ضلع میانوالی میں  24 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ 40جلوسوں کو سی کیٹگری میں لایا گیا ہے۔ اسی طرح 65 مجالس کو حساس قرار دیتے ہوئے بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ اسکے علاوہ میانوالی ضلع کی داخلی، خارجی، دریائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کو انتہائی سخت کر دیا گیا۔ اراکین امن کمیٹی کو سکیورٹی کارڈ بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔ ضلع سرگودہا میں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی سمیت دیگر تمام امور کی نگرانی کیلئے ارکان اسمبلی کی سربراہی میں 7 اعلٰی سطحی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی سی او سرگودہا طارق محمود کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ٹاؤن سکیورٹی رسپانس کمیٹیاں چہلم تک ضلع بھر میں فعال رہیں گی۔ کمیٹیاں محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور دیگر پروگراموں کے منتظمین سے قریبی رابطہ بھی یقینی بنائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 314588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش