0
Sunday 27 Oct 2013 17:18

لبیک خامنہ ای نظام ولایت کا حصہ ہے، ہمیں غدیری پیغام کی طرف لوٹنا ہوگا، علامہ صادق تقوی

لبیک خامنہ ای نظام ولایت کا حصہ ہے، ہمیں غدیری پیغام کی طرف لوٹنا ہوگا، علامہ صادق تقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق تقوی نے کہا ہے کہ دس ہجری کو غدیر خم سے چلنے والا اجتماع آج نشترپارک پہنچا ہے جو تاقیامت جاری رہے گا، جیسے لبیک یارسول (ص) نظام ولایت کا اقرار ہے، اسی طرح لبیک خامنہ ای بھی نظام ولایت کا حصہ ہے، ہمیں غدیری پیغام کی طرف لوٹنا ہوگا، اس غدیری اجتماع کا مقصد اپنے وجود کا اظہار کرنا ہے، دشمن کی کوشش کی ہے کہ غدیری روح کو کمزور کیا جائے، لیکن ہمیں اپنے اتحاد سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ولائی ہیں اور دشمن کی سازششوں سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ ان سازششوں سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود آج بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جو سندھ حکومت اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتے مظالم اٹھانے کے باوجود ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا، آج بھی ہم اتحاد بین المسلمین کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے طالبان اور وطن دشمنوں سے مذاکرات کے بجائے اپنی رٹ بحال کریں۔
خبر کا کوڈ : 314720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش