QR CodeQR Code

پشاور میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 42 پولیس اہلکاروں سمیت 281 افرادجاں بحق

27 Oct 2013 19:57

اسلام ٹائمز: پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع پشاور میں رواں سال 20 اکتوبر تک دہشتگردی کے ڈیڑھ سو مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رواں سال دہشتگردی کے ڈیڑھ سو واقعات ہوچکے ہیں جن میں 42 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 281 شہری مارے گئے۔ پولیس نے 49 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع پشاور میں رواں سال 20 اکتوبر تک دہشتگردی کے ڈیڑھ سو مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 87 زخمی ہوئے۔ پاک فوج اور ایف سی کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،جبکہ 17 زخمی ہوئے۔ دہشت گرد حملوں میں 239 بے گناہ شہری لقمہ اجل بنے جبکہ زخمیوں کی تعداد 590 ہے۔


خبر کا کوڈ: 314758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314758/پشاور-میں-رواں-سال-دہشتگردی-کے-واقعات-42-پولیس-اہلکاروں-سمیت-281-افرادجاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org