QR CodeQR Code

سید علی ضامن آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر منتخب

27 Oct 2013 22:37

اسلام ٹائمز:آئی ایس اوپاکستان کے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالم اسلام میں اُٹھنے والی بیداری کی تحریکوں کا محرک انقلاب اسلامی ایران ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس اوپاکستان اس سا ل کو ’’سال تعلیم وتربیت ‘‘کے عنوان سے منائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کا سالانہ امید مستضعفین جہاں کنونشن اختتام پذیر ہو گیا جس کے آخری روز کنونشن میں شامل ارکان عمومی نے نئے سال کے لئے سید علی ضامن کو میر کاررواں منتخب کر لیا۔ لاہور کی امامیہ کالونی میں جاری کنونشن کے آخری روز سید علی ضامن لاہور ڈویژن کے اکثریت رائے سے نئے ڈویژنل صدر منتخب ہو گئے۔ کنونشن کے آخری روز عالمی اسلامی بیداری کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالم اسلام میں اُٹھنے والی بیداری کی تحریکوں کا محرک انقلاب اسلامی ایران ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان اس سال کو ’’سال تعلیم وتربیت ‘‘کے عنوان سے منائے گی۔ رواں سال میں کیریئر گائیڈنس سیمینارز، ایجوکیشنل ورکشاپس، طلوع فجر تعلیمی کنونشن، کوچنگ اکیڈمیز، کیریئر کونسلنگ سیمینارز، اور ٹیلنٹ ایوارڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔ کنونشن کے آخر میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے نومنتخب ڈویژنل صدر سید علی ضامن سے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 314809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314809/سید-علی-ضامن-آئی-ایس-او-لاہور-ڈویژن-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org