0
Sunday 27 Oct 2013 22:54

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا کنونشن اختتام پزیر، ضمیر عباس صدر منتخب

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا کنونشن اختتام پزیر، ضمیر عباس صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ امید مستضعفین جہاں کنونشن جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رح) میں اختتام پزیر ہوگیا، کنونشن کے تیسرے روز نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اور ضمیر عباس کو آئندہ سال کیلئے آئی ایس او پشاور ڈویژن کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم خان، علامہ عابد حسین شاکری اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں کنونشن کے پہلے روز مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ جبکہ دوسرے روز شب شہداء سے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائز علامہ سید سبطین حسین الحسینی اور علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کیا۔ اور عزاداری کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 314812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش