QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں روس کی گہری دلچسپی

28 Oct 2013 00:18

اسلام ٹائمز:وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے قیام کیلئے بھی روس نے 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی، پاکستان نے روس کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے قیام کیلئے 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی۔ کرغیزستان اور تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی افغانستان اور پاکستان کو برآمد کی جائے گی، جس کیلئے روس 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری پر تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس 50 کروڑ ڈالر کے بدلے ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا ٹھیکہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور پاکستان نے روس کی پیش کش کا خیرمقدم کیا ہے۔ تاہم منصوبے میں شامل کرغیزستان، تاجکستان اور افغانستان نے روسی پیش کش پر کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ دوسری جانب روس پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے اور سرمایہ لگا کر گیس پائپ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے کافی سرگرم ہے۔ ادھر عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک نے بھی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب پر ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 314833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314833/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-میں-روس-کی-گہری-دلچسپی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org