QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل کنونشن اختتام پذیر، لاہورسمیت سات ڈویژنز کے نئے ڈویژنل صدور منتخب

28 Oct 2013 00:37

اسلام ٹائمز: لاہور میں جاری کنونشن کے آخری روز عالمی اسلامی بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالم اسلام میں اُٹھنے والی بیداری کی تحریکوں کا محرک انقلاب اسلامی ایران ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سات ڈویژنز میں جاری تین روزہ اُمید مستضعفین جہاں کنونشن اختتام پذیر ہوگئے۔ کنونشن کے اختتام پرلاہور سمیت سات ڈویژنز کے نئے ڈویژنل صدور کا انتخاب کیا گیا۔ مرکزی دفتر المصطفی ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور کی امامیہ کالونی میں جاری کنونشن کے آخری روز سید علی ضامن لاہور ڈویژن کے اکثریت رائے سے نئے ڈویژنل صدر منتخب، علاوہ ازیں ملتان ڈویژن میں ڈاکٹر عرفان حیدر، سرگودھا ڈویژن میں عمران جعفر، ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں میثم رضا، راولپنڈی ڈویژن میں محمد رضا، پشاورڈویژن میں ضمیر عباس اور آزاد کشمیر ڈویژن میںسید وقار کاظمی کو اکثریت رائے سے سال 2013ء 2014ء کا ڈویژنل صدر منتخب کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 314841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314841/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-ڈویژنل-کنونشن-اختتام-پذیر-لاہورسمیت-سات-ڈویژنز-نئے-صدور-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org