QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

28 Oct 2013 06:55

اسلام ٹائمز: اجلاس میں شرکت کے لئے سید منور حسن، مولانا فضل الرحمن، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، حافط محمد سعید، حافط عاکف سعید سمیت ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے۔


 اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس اسلام آباد آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اس اجلاس میں شرکت کے لئے سید منور حسن، مولانا فضل الر حمن، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، حافط محمد سعید، حافط عاکف سعید سمیت ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان، کونسل کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے۔ ملک میں دینی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے یہ اجلاس ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے صدر کا عہدہ قاضی حسین احمد کی وفات کے بعد سے خالی ہے۔


خبر کا کوڈ: 314890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314890/ملی-یکجہتی-کونسل-کا-سربراہی-اجلاس-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org