0
Monday 28 Oct 2013 10:05

صاحبزادہ ابوالخیر کے ملی یکجہتی کونسل کے صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے

صاحبزادہ ابوالخیر کے ملی یکجہتی کونسل کے صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر کے ملی یکجہتی کونسل کے صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ آج کے اجلاس میں انہیں کونسل کا صدر بنا دیا جائیگا۔ ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر علامہ ساجد نقوی کی صدارت میں آج کونسل کا اہم اجلاس ہوگا جس میں نئے سربراہ کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز کو باخبر ذرائع نے خبر دی ہے کہ جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر کو ملی یکجہتی کونسل کا صدر بنانے پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہوگیا ہے جس کا آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 314897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش