0
Monday 28 Oct 2013 11:32

پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اعتماد کو بحال کریں، حافظ سعید

پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اعتماد کو بحال کریں، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے۔ کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ بھارت خطہ میں امن چاہتا ہے تو آٹھ لاکھ فوج کو مقبوضہ کشمیر سے باہر نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اعتماد کو بحال کریں۔ گذشتہ روز کارکنان و ذمہ داران کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنا ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم و حوصلہ میں کمی نہیں آ سکی۔ حکمران کشمیری و پاکستانی قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں اور مضبوط کشمیر پالیسی وضع کی جائے تاکہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ کرنے کیلئے پاکستانی حکومت پوری دنیا میں موجود اپنے سفارتخانوں کو متحرک کرے۔
خبر کا کوڈ : 314922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش