QR CodeQR Code

2014ء میں امریکی انخلا ءکے بعد افغانستان کی صورتحال غیر یقینی لگتی ہے، سرتاج عزیز

28 Oct 2013 12:12

اسلام ٹائمز: ایک نشریاتی ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے طاقت کے توازن کو پر کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم سب افغانستا ن میں پراکسی لڑائی میں ملوث نظر آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی اور خارجہ امو ر کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ افغانستان کا امن و استحکام پاکستان کے لئے اتنا ہی ناگزیر ہے جتنا خود افغانستا ن کے لئے ہے۔ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہاں ہمارا کوئی پسندیدہ و ناپسندیدہ گروپ نہیں ہے۔ 2014ء میں امریکی انخلا ءکے بعد افغانستان کی صورتحال غیر یقینی لگتی ہے۔ اگر کسی نے طاقت کے توازن کو پر کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم سب افغانستا ن میں پراکسی لڑائی میں ملوث نظر آئیں گے۔ ایک نشریاتی ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے صدر اوبامہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم پرامن اور مستحکم افغانستا ن چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 314923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/314923/2014ء-میں-امریکی-انخلا-ءکے-بعد-افغانستان-کی-صورتحال-غیر-یقینی-لگتی-ہے-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org