0
Monday 28 Oct 2013 13:33

صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا منصوبہ، کراچی میں انتخابات آخر میں ہونگے

صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا منصوبہ، کراچی میں انتخابات آخر میں ہونگے
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2001ء کی طرح 3 مراحل میں کرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں۔ پہلے 2 مرحلوں میں اندرون سندھ میں پولنگ ہوگی جبکہ کراچی میں آخری مرحلے میں انتخابات کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت آئندہ بلدیاتی انتخابات 2001ء کی طرز پر کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے تحت پہلے اور دوسرے مرحلے میں اندرون سندھ کے ڈویژنز میں انتخابات ہوں گے۔ اندرون سندھ کے دونوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد آخری مرحلے میں کراچی میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے ارباب اختیار کی جانب سے اس سلسلے میں ابتدائی اجلاس بھی ہوئے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد انتخابات کا پرامن انعقاد ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کے معاملات چلانے والی بااثر شخصیات اس بات پر بھی غور کر رہی ہیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی تاریخ 27 نومبر تک تینوں مراحل مکمل ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ حکومتی دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹ کی قیادت کی جانب سے 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اصل مقصد مرضی کے نتائج حاصل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 314955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش