0
Monday 28 Oct 2013 19:05

محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے علما پر مشتمل 3 گروپ تشکیل دیدیئے گئے

محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے علما پر مشتمل 3 گروپ تشکیل دیدیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علماء کرام پر مشتمل تین گروپ تشکیل دئیے گئے ہیں جو ضلعی سطح پر قائم امن کمیٹیوں مکے علماء کرام و ضلعی انتظامیہ کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے تاکہ محرم الحرام کے دوران مقامی سطح پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ۔ یہ بات آج یہاں لاہور میں سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور محمد ثاقب عزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علماء کرام پر مشتمل مفتی انتخاب احمد اور الحاج حیدر علی مرزا کی سربراہی میں آج پہلا گروپ 28 اور 29 اکتوبر کیلئے علماء کرام کے ہمراہ گوجرانوالہ اور راولپنڈی کا دورہ پر روانہ کیا گیا جبکہ مولانا زاہد محمود قاسمی اور ڈاکٹر صوفی محمد ظہیر کی سربراہی میں دوسرا گروپ فیصل آباد اور سرگودہا ڈویژن کا دورہ کرے گا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تیسرے گروپ کے علماء ڈاکٹر عبدالغفور راشد ، مولانا سید عبدالخبیر آزاد ، الحاج حبیب اللہ خالد بھٹی کی سربراہی میں 28 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے اور ضلعی سطح پر قائم امن کمیٹیوں کے علماء کے ہمراہ محرم الحرام کے عشرہ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پہلا گروپ 20 علماء کرام، دوسرا گروپ 25 علماء کرام اور تیسرا گروپ 39 علماء کرام کے وفود پر مشتمل ہے اور محکمہ کی جانب سے وفود کو ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 315129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش