QR CodeQR Code

چیف جسٹس اے این پی کے ہاتھوں صوبہ کو بیچنے کے کے دعوے کا نوٹس لیں، پرویز خٹک

28 Oct 2013 21:12

اسلام ٹائمز: خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہر رکن کو اپنی تاریخ یاد رکھنی چاہیے۔ گزشتہ حکومت میں جب وزارت چھوڑی تو میرے فنڈز روک دیئے گئے اور دو سال تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھوں صوبے کو کروڑوں ڈالروں کے عوض بیچنے کے الزامات کا چیف جسٹس آف پاکستان کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہر رکن کو اپنی تاریخ یاد رکھنی چاہیے۔ گزشتہ حکومت میں جب وزارت چھوڑی تو میرے فنڈز روک دیئے گئے اور دو سال تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیر اعلیٰ کے دفتر میں نوکریاں بکتی تھیں۔ اعظم ہوتی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے تین کروڑ ڈالر لے کر صوبے کا سودا کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے اور اُن الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 315185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315185/چیف-جسٹس-اے-این-پی-کے-ہاتھوں-صوبہ-کو-بیچنے-دعوے-کا-نوٹس-لیں-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org