QR CodeQR Code

علماء متحد ہو کر سیکولرازم کا مقابلہ کریں، عبدالرشید ترابی

29 Oct 2013 11:01

اسلام ٹائمز: ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تخریب کاری ہندوستان اور اسرائیل کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کےلیے پاکستان اور آزاد کشمیر میں نظریاتی صف بندی وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔ دشمنوں نے جہاد، مساجد اور مدارس کو نشانہ پر لیا ہوا ہہے۔ پاکستان کو چاروں اطراف سے گھیر کر نشانہ بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ پاک ایران سرحد، سیز فائر لائن، ورکنگ بائونڈری اور بین الاقوامی سرحد پر ہندوستان کی جانب سے یک طرفہ گولہ باری ان کے خطرناک عزائم کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان، اسرائیل اور امریکہ افغانستان سے انخلاء سے قبل پاکستان کو انتشار کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں تخریب کاری ہندوستان اور اسرائیل کی مشترکہ کارستانیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں آئی بی کا جو نیا سربراہ بنایا گیا ہے اس کا ریکارڈ پاکستان کے حوالے سے خطرناک ہے وہ اس سے قبل بھی یہاں کاروائیاں کر چکے ہیں اسی لیے اسے دوبارہ ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کے علماء، دینی جماعتوں کے قائدین کو متحد ہو کر ملک کی حفاظت کے فریضے کو انجام دینا ہوگا۔ علماء کو مل کر سیکولرازم کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ علماء کرام اور دینی جماعتوں ںے اس سے قبل بھی ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور اب مزید حفاظت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن پاکستان میں مسلمانوں کو باہم متصادم کر کے اس کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ دشمن کے عزائم کو ناکام کرنے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے مستحکم اور مضبوط پاکستان ہی ضمانت ہے۔


خبر کا کوڈ: 315299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315299/علماء-متحد-ہو-کر-سیکولرازم-کا-مقابلہ-کریں-عبدالرشید-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org