QR CodeQR Code

پشاور، قصہ خوانی دھماکے کا ماسٹر مائنڈ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

29 Oct 2013 14:10

اسلام ٹائمز: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں 29 ستمبر کو ہونے والے قصہ خوانی بازار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ جس نے اعتراف کیا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں سرچ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں قصہ خوانی بازار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے متنی میں سیکورٹی اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو حراست  میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں 29 ستمبر کو ہونے والے قصہ خوانی بازار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ جس نے اعتراف کیا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 315369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315369/پشاور-قصہ-خوانی-دھماکے-کا-ماسٹر-مائنڈ-3-ساتھیوں-سمیت-گرفتار-اعتراف-جرم-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org