QR CodeQR Code

ڈرون حملے خودمختاری کیخلاف، تاہم غیر ملکی دہشتگردوں کی موجودگی بھی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، میاں افتخار

29 Oct 2013 14:57

اسلام ٹائمز: اے این پی کے رہنماء کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک طالبان سے مذاکرات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ اگر وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات میں تاخیر کرے تو صوبائی حکومت کمشنروں کے ذریعہ یہ کام کرسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے فضائی خودمختاری کے خلاف ہیں، تاہم دہشت گرد ہماری زمینی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک طالبان سے مذاکرات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ اگر وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات میں تاخیر کرے تو صوبائی حکومت کمشنروں کے ذریعہ یہ کام کرسکتی ہے۔ جس سے دس دنوں میں علم ہوجائے گا کہ کس سے مذاکرات کرنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر ڈرون حملوں کی مخالفت کرکے دہشت گردوں کا ساتھ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈرون حملے فضائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم زمینی خود مختاری پر حملہ کرنے والے چیچن، ازبک اور دیگر غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ڈرون حملوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔ طالبان سے مذاکرات خوش آئند ہیں۔ تاہم مرکزی حکومت نے ابھی تک اعلان نہیں کیا۔ حکومت مذاکرات کے حوالے سے عوام کو بتائے۔


خبر کا کوڈ: 315398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315398/ڈرون-حملے-خودمختاری-کیخلاف-تاہم-غیر-ملکی-دہشتگردوں-کی-موجودگی-بھی-خلاف-ورزی-ہے-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org