QR CodeQR Code

مالیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے علاقائی تعاون مستحکم کر نا ہو گا،وین جیا باؤ

18 Apr 2009 11:51

چین کے پریمیئر وین جیا باؤ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم اور موثر بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کے درمیان اعتماد سونے اور پیسے سے زیادہ اہم ہے۔ ہِنان Henan صوبے میں باؤ فورم فار ایشیا


باؤ . . . چین کے پریمیئر وین جیا باؤ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم اور موثر بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کے درمیان اعتماد سونے اور پیسے سے زیادہ اہم ہے۔ ہِنان Henan صوبے میں باؤ فورم فار ایشیا کی تین روزہ سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران نے جو مشکلات پیدا کی ہیں انہیں عالمی اور علاقائی تعاون سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔ جن ملکوں کی ترقی کی رفتار کم رہی ہے انہیں اپنا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانا ہوگا۔چین کی معاشی ترقی کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ چینی پریمیئر کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صنعتوں کی ترقی ضروری ہے چھوٹی صنعتوں میں ایجاد و اختراعات پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ وین جیا باؤ نے بتایا کہ آسیان کے رکن ممالک کیلئے دس ارب ڈالرز کا فنڈ پہلے ہی قائم کیا جاچکا ہے ۔ چینی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا میں استحکام ، امن اور ترقی کیلئے دوست ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد ضروری ہے۔
 باوٴایشیا فورم کا اجلاس چین کے صوبے ہائے نان میں شروع 
بیجنگ…باوٴایشیا فورم کا اجلاس چین کے صوبے ہائے نان میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں صدر آصف علی زرداری، سابق امریکی صدر جارج بش اور دیگر عالمی راہنما شریک ہیں۔ سوئٹزرلینڈمیں ہونے والے ڈیوس اجلاس کی طرز پر ایشیائی ممالک کے اقتصادی مسائل کے حل کیلئے باوٴ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 3154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/3154/مالیاتی-بحران-سے-نمٹنے-کیلئے-علاقائی-تعاون-مستحکم-کر-نا-ہو-گا-وین-جیا-باؤ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org