0
Tuesday 29 Oct 2013 18:09

یوم مباہلہ حق اور باطل کی پہنچان کا دن ہے، اطہر عمران

یوم مباہلہ حق اور باطل کی پہنچان کا دن ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے 24 ذوالحجہ ’’عید مباہلہ‘‘ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید مباہلہ کے دن نبی اکرم (ص) نے اہل بیت علیہم السلام کے ہمراہ مباہلہ کیلئے آنے والے نصرانیوں کو شکست دے کر اسلام کی سربلندی میں اضافہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مباہلہ کیلئے رسول اکرم(ص) کیساتھ حضرت علی علیہ السلام، سید فاطمہ سلام اللہ علیھا، حضرت امام حسن اورحضرت امام حسین علیہ السلام جیسی شخصیات کے سامنے نصرانیوں کے علماء نے اپنی ہار مانتے ہوئے رسول اکرم(ص) اور اُن کے اہل بیت کی شان دنیا کو بتا دی۔ اطہر عمران طاہر کا مزید کہنا تھا کہ’’عید مباہلہ ’’ تاریخ اسلام کا سنہرا واقعہ ہے جس میں رسول خدا(ص) نے اپنے اہل بیت کے ہمراہ بغیر کسی جنگ کے نصرانیوں کو شکست دی۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر بھی آج ہمارا معاشرہ رسول خدا(ص) اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائے تو معاشرتی بے راہ روی، دین سے دوری، قتل وغارت، سمیت دیگر برائیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ رسول اکرم(ص) اور اہل بیت اطہار کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے لیکن افسوس کہ رسول اکرم اور اہل بیت(ع) کی تعظیم اُس وقت کے نصرانیوں نے تو کی لیکن آج کا مسلمان رسول اکرم (ص) اور اُن کے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت طیبہ سے منہ موڑے ہوئے ہے۔ اُنہوں نے کہا رسول اکرم(ص) اور اہل بیت کی حیات طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی پیغام کے ذریعے غیر مسلموں کے دل جیت کراُنہیں حلقہ اسلام میں داخل کر سکتے ہیں، جس طرح رسول خدا(ص)اور اہل بیت (ع)نے اپنے کردار اور اخلاق کی بدولت میدان مباہلہ میں نصرانیوں کو شکست دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 315491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش