0
Wednesday 30 Oct 2013 17:29

پارا چنار، حکومت بالش خیل کے معاملہ پر ہوش کے ناخن لے، علامہ عابد حسینی

پارا چنار، حکومت بالش خیل کے معاملہ پر ہوش کے ناخن لے، علامہ عابد حسینی
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ حکومت پارا چنار کے علاقہ بالش خیل میں اراضی کے مسئلہ پر ہوش کے ناخن لے اور قابضین کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں انتظامیہ نے ہمیشہ مظلوم عوام پر مظالم ڈھائے ہیں، اور ایک مرتبہ پھر بالش خیل میں اراضی کے قانون مالکان کو نہ صرف تنگ کیا جا رہا ہے بلکہ پاڑہ چمکنی قبائل جنہیں حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہے، اراضی مالکان کیخلاف محاذ جنگ کھولنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور منگل کے روز کا واقعہ اسی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت طوری قبائل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ جس نے کبھی بھی مخالف فریق کو کسی بھی غلطی اور جرم کی سزاء نہیں دی جبکہ طوری قبیلے کے لوگوں کو معمولی معمولی باتوں پر پابند سلاسل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بھی اہلیان بالش خیل کو اپنے حقوق کے لئے پر امن دھرنا دینے پر جیل بھیج دیا جو ابھی تک جیل میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاڑہ چمکنی ازخود کچھ کرسکتی بلکہ وہ یہ سب کچھ حکومت کی ایماء پر کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 315492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش