0
Tuesday 29 Oct 2013 18:28

والد کے الزامات بے بنیاد ہیں، امیر حیدر ہوتی

والد کے الزامات بے بنیاد ہیں، امیر حیدر ہوتی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے اپنے والد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم ہوتی نے مخالفین کوسازشوں کا موقع دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سابق رہنما اور سینیٹر اعظم خان ہوتی نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اسفند یار ولی اور افراسیاب خٹک نے ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کے عوض پختونوں اور پارٹی کارکنوں کا سودا کیا۔ اس سے قبل اے این پی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اسفند یار ولی سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بیان بازی پر سینئر رہنما اعظم ہوتی کو پارٹی سے نکال دیا تھا اور ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ 

منگل کے روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اعظم ہوتی نے سیاسی معاملے کو ذاتی بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسفند یار ولی کی دبئی میں کوئی جائیداد نہیں ہے اور وہ ایک پارٹی عہدیدار کے فلیٹ میں رہتے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان پر ہندوستان اور روس کا ایجنٹ ہونے کا الزام بھی لگا، وقت سب سے بڑا منصف ہے جلد پتہ چل جائے گا کون سچا ہے۔ ہر گھر میں اختلافات ہوتے ہیں، سیاسی گھرانے بھی ان سے مبرا نہیں۔ اعظم ہوتی نے مخالفین کو سازش کا موقع دیاہے۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے والد کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تمام اداروں، مرکزی حکومت کو تحقیقات کی دعوت دیتا ہوں تاکہ سچ سامنے آجائے۔
خبر کا کوڈ : 315497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش