0
Tuesday 29 Oct 2013 18:31

پرویز خٹک نے اپوزیشن کی تذلیل کی ،ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، بابک

پرویز خٹک نے اپوزیشن کی تذلیل کی ،ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، بابک
 اسلام ٹائمز۔ عوا می نیشنل پارٹی کے ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپوزیشن کی تذلیل کی ہے اور ان کا رویہ غیر جمہوری ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے پشاور پریس کلب میں مشتر کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کا رویہ غیرجمہوری ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین بابک نے کہا کہ تحریک انصاف کے غیر جمہوری رویہ کے باعث حکمران اتحاد میں شامل ایک جماعت نے اسمبلی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر دوسرے روز وزارء اور سیکریٹریز قافلوں کی شکل میں اسلام آباد جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 5 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کا وعدہ پورانہ کرکے قوم کا استحصال کیا ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا رویہ افسوس ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 315499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش