QR CodeQR Code

طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد ہونگے، حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، چوہدری نثار

30 Oct 2013 12:13

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نیکٹا پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف بڑی اتھارٹی ہوگی، مشترکہ انٹیلی جنس کیلئے حساس اداروں میں تعاون بڑھایا جائے گا، گواہوں سے متعلق قوانین کو مؤثر بنایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، بات چیت کا آغاز جلد ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نیکٹا پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف بڑی اتھارٹی ہوگی، مشترکہ انٹیلی جنس کیلئے حساس اداروں میں تعاون بڑھایا جائے گا، گواہوں سے متعلق قوانین کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپڈ رسپانس فورس قائم کی جارہی ہے، جس میں ایک ایئر ونگ بھی ہوگا، فورس دہشتگردی کی صورت میں کارروائی کرے گی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جلد شروع ہوگا، اس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ امن کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 315553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315553/طالبان-کے-ساتھ-مذاکرات-جلد-ہونگے-حکومت-نے-اپنا-ہوم-ورک-مکمل-کرلیا-ہے-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org