QR CodeQR Code

یکم نومبر کو بجلی کی قیمتوں کیخلاف لاہور اور ملتان میں احتجاج کرینگے، شاہ محمود قریشی

29 Oct 2013 21:41

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین کا ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ انتخابات میں تحریک انصاف نے 80 لاکھ ووٹ حاصل کئے، تحفظات کے باوجود انتخابات کے نتائج قبول کئے ہیں، دونوں بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ مخدوم قریشی کا کہناتھا کہ تبدیلی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ انتخابات میں تحریک انصاف نے 80 لاکھ ووٹ حاصل کئے، تحفظات کے باوجود انتخابات کے نتائج قبول کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پی ٹی آئی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔ عوام حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔ حکومت نے نرخوں میں اضافے کی صورت میں عوام پر بجلی گرا دی۔ یکم نومبر کو بجلی کی قیمتوں کیخلاف لاہور اور ملتان میں احتجاج کرینگے۔ ریلی کی قیادت عمران خان کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا کہنا ہے مذاکرات اس صورت میں ہونگے جب ڈرون حملے بند کئے جائیں گے۔ ڈرون حملوں سے متعلق جو موقف تحریک انصاف کا تھا وہ آج پورے ملک کا موقف بن گیا ہے۔ بھارت کے ساتھ ہم نے خیرسگالی کی بات کی، آج منموہن سنگھ کے خیالات ہمارے سامنے ہیں۔ بہت جلد خیبر پی کے میں نیا بلدیاتی نظام لائینگے۔ عوام نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 315555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315555/یکم-نومبر-کو-بجلی-کی-قیمتوں-کیخلاف-لاہور-اور-ملتان-میں-احتجاج-کرینگے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org