0
Tuesday 29 Oct 2013 21:48

اس خطے میں بولی جانیوالی ہر زبان قابل احترام، کسی ایک کی اجارہ داری کو نہیں مانتے، رانا تصویر احمد

اس خطے میں بولی جانیوالی ہر زبان قابل احترام، کسی ایک کی اجارہ داری کو نہیں مانتے، رانا تصویر احمد
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد نے کہا ہے کہ اس خطے میں بولی جانیوالی ہر زبان کو ہم اپنی زبان سمجھتے ہیں اور ہر زبان کا احترام کرتے ہیں مگر یہ کہاں کا انصاف ہے کہ باقی لوگ اگر اپنی مادری زبانوں کا ذکر بھی کریں تو نام نہاد لسانیت پرست کانپنا شروع کردیتے ہیں۔ ہم یہاں بولی جانیوالی تمام زبانوں کو یکساں سمجھتے ہیں اور صرف کسی ایک زبان کی اجارہ داری کو نہیں مانتے۔ یہاں بسنے والا ہر شخص محب وطن پاکستانی ہے اور یہی ہماری سب سے بڑی پہچان ہے۔ جو لوگ اپنی پہچان اور شناخت اپنی زبان کے حوالے سے کروانا ہی اپنے باعث فخر سمجھتے ہیں انہیں اپنے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔ وہ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی دفتر میں راجن پور، کوٹ مٹھن، لودھراں، دنیا پور، خانیوال، کبیروالہ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کررہے تھے۔ رانا تصویرا حمد نے کہا کہ اس خطے میں بسنے والے کروڑوں سرائیکی اور غیر سرائیکی لسانی بنیادوں پر صوبے کا قیام نہیں چاہتے۔ صوبے کا قیام اس لئے ضروری ہے کہ یہ خطہ محرومیوں، ناانصافیوں، غربت اور پسماندگی کا شکار ہے۔ یہ سارے مسائل کسی زبان کی وجہ سے نہیں ہیں بلکہ صرف حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ہیں۔ ان مسائل کا بہترین حل علیحدہ صوبے کا قیام ہے۔مگر یہ صوبہ کسی ذات، برادری اور زبان کے نام پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر قائم ہونا چاہیے۔ اس موقع پر نعیم اختر ٹھاکر، محمد ایوب ڈوگر، چوہدری وحید احمد، شیخ راحیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 315567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش