QR CodeQR Code

اسلام آباد فائرنگ واقعہ، ملزم سکندر اسپتال سے ڈسچارج، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

29 Oct 2013 22:35

اسلام ٹائمز: پولیس نے ملزم کو عدالت لائے بغیر ہی جیل کے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی، تاہم خصوصی عدالت نے ملزم کو پیش کئے بغیر ریمانڈ دینے سے انکار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد فائرنگ واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر پولیس نے باقاعدہ گرفتارکر لیا ہے، خصوصی عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا، سکندر نے بکتر بند گاڑی میں بیٹھ کر عدالتی کارروائی کا سامنا کیا۔ اسلام آباد کے جناح ایونیو فائرنگ واقعے کے ملزم سکندر کو تقریباً ڈھائی ماہ بعد پمز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تو پولیس نے اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت لائے بغیر ہی اسپتال سے جیل منتقل کرنے کی درخواست کی، تاہم خصوصی عدالت نے ملزم کو پیش کئے بغیر ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر ملزم کو پمز اسپتال سے بکتر بند گاڑی میں احاطہ عدالت میں لایا گیا، عدالتی عملے نے جاکر ملزم کی موجودگی کی تصدیق کی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم سکندر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر ملزم کو جیل کے اسپتال میں رکھا جائے گا، سکندر کو 12 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 315581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/315581/اسلام-آباد-فائرنگ-واقعہ-ملزم-سکندر-اسپتال-سے-ڈسچارج-14-روزہ-ریمانڈ-پر-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org