0
Wednesday 30 Oct 2013 15:48

امریکی ڈرون حملوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

امریکی ڈرون حملوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے پاکستانی حدود میں کئے گئے ڈرون حملوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئی، 2008ء سے اب تک 370 ڈرون حملوں میں 2160 دہشتگرد، جبکہ 67 بے گناہ شہری مارے گئے۔ ایوان بالا میں وزارت دفاع کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ امریکا نے 2008ء سے اب تک 370 ڈرون حملے کئے۔ 2008ء میں 34، 2009ء میں 47، 2010ء میں 145، 2011ء میں 62، 2012ء میں 45 اور 2013ء میں 14 ڈرون حملے ہوئے۔ ان حملوں مین دو ہزر ایک سو ساٹھ دہشت گرد جبکہ سرسٹھ بے گناہ افراد مارے گئے۔ وزارت دفاع کے مطابق، پاکستان نے امریکا سے کولیشن اسپورٹ فنڈ کی مد میں پندرہ ارب بیاسی کروڑ انسٹھ لاکھ امریکی ڈالر مانگے، جس میں اب تک دس ارب چار کروڑ ترپن لاکھ ڈالر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 315805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش