0
Wednesday 30 Oct 2013 18:44

محرم الحرام، سکیورٹی معاملات پر شیعہ عمائدین کی ایس ایس پی صدر ڈویژن لاہور سے ملاقات

محرم الحرام، سکیورٹی معاملات پر شیعہ عمائدین کی ایس ایس پی صدر ڈویژن لاہور سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں سکیورٹی اور امن عامہ کے حوالے سے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں الحاج حیدر علی مرزا، سید خرم عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی، سید سعادت علی نقوی، رائے ناصر علی، خواجہ بشارت حسین کربلائی، رانا ماجد علی، مظاہر شگری، رائے اسد علی، سید حسنین زیدی، شیخ عمران علی، آغا زاہد حسین، سید زوار حسین نقوی بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس ہائے عزا لاہور کا ایس ایس پی صدر ڈویژن ملک اویس اور متعلقہ تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی حوالہ سے سے مختلف امور زیر غور آئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب حکومت کو پہلے ہی مختلف ملاقاتوں اور میٹنگز میں واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ایام عزاء میں فول پروف سکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرست کھلے عام اخباروں میں بیانات دے رہے ہیں کہ جلوس ہائے عزا کو خطرات لاحق ہے، ہم عزاداری کو جزو ایمان سمجھتے ہیں اس کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پنجاب، لاہور اور اس کے مضافات میں مجلس عزاء اور جلوس ہائے عزا میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا ردعمل پورے ملک سے آئے گا۔ اجلاس سے الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں رواداری اور صبر کا درس دیتا ہے نواسہ رسول (ع) سے محبت تمام مسلمانوں کا ایمان ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی صدر ڈویژن ملک اویس نے کہا پنجاب پولیس ایام محرم میں عزاداروں اور مجالس ہائے عزاء کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں انشاءاللہ ہم مل کر ان ملک دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 315888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش