0
Wednesday 30 Oct 2013 19:54

محرم الحرام کے حوالے سے خیبر پختونخوا پولیس کا اہم اجلاس

محرم الحرام کے حوالے سے خیبر پختونخوا پولیس کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کم کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ جس کے مطابق جلوس کے راستوں کو سراغ رساں کتوں کے ذریعے سے چیک کرنے کے بعد جلوس معینہ راستوں سے گزارنے کی اجازت ہوگی۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کے زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ حساس اضلاع کے ڈی پی اوز نے امام بارگاہوں اور جلسوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ناصر درانی نے ہدایت جاری کی کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے لئے سیکورٹی زون بنائے جائیں۔ سراغ رساں کتوں سے راستے چیک کئے جائیں۔ جلوس کے ساتھ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم فرائض انجام دے گی۔ تمام ماتمی جلوسوں کی ریکارڈنگ کی جائے گی، صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں کے اوپر عملہ تعینات کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 315917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش